سندھ ،جائیدار ، اور کھاتہ تبدیلی کے لئے رجسٹریشن فیس کی ادائیگی ڈیمانڈ ڈرافٹ ،اور پے آرڈر کے ذریعے کرنے کا فیصلہ

اتوار 13 مارچ 2016 15:33

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) سندھ حکومت کے محکمہ رجسٹریشن نے سندھ بھر میں جائیدار ،زرعی اراضی،مکانات،فلیٹ کی منتقلی اور کھاتہ تبدیل کے لئے رجسٹریشن فیس کی ادائیگی ڈیمانڈ ڈرافٹ ،اور پے آرڈر کے ذریعے کرنے کا فیصلہ،جائیدار زرعی ایراضی،مکانا ت کی منتقلی کے لئے کام کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سندھ بھر کے تمام سب رجسٹرار،ڈسٹرکٹ رجسٹرار،اور محکمہ رجسٹریشن سے منسلک تمام افراد کو آگاہ کیا ہے یکہ سندھ بھر میں آئندہ جائیدار زرعی ایراضی،مکانات،فلیٹس اور کسی بھی کسی قسم املاک کی ایک نام سے دوسرے نام پر منتقلی کے لئے رجسٹریشن فیس جو کہ اس سے قبل منتقلی کے کاغذات کے ساتھ نقد رقم کی صورت میں وصول کی جاتی تھی وہ اب جس دفتر میں منتقلی کے کاغذات جمع کرائے جائیں گے اس دفتر کے نام ڈیمانڈ ڈرافٹ اور پے آرڈر کی صورت میں وصول کی جائے گی جو کہ لازماً نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ کا ہو۔

(جاری ہے)

اس صورتحال سے سندھ بھر میں محکمہ رجسٹریشن سے کام کرنے والے افراد جن میں وکلاء اور اسٹامپ وینڈرز بھی شامل ہیں بے چینی پھیل گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ اس سے قبل رجسٹریشن کے دستاویزات پیش کرنے پر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن یا سب رجسٹریشن آفس میں یہ فیس نقد وصول کرکے سرکاری اکاؤنٹس میں جمع کرائی جاتی تھی اس سے قبل بھی وکلاء اور اسٹامپ وینڈرز ڈسٹرکٹ کاؤنسل اور میونسپل کمیٹی فیس بھی بینک میں جمع کراتے ہیں اب رجسٹریشن فیس بھی ڈیمانڈ ڈرافٹ یا پے آرڈر کے ذریعیجمع کرانے پر مشکلات اور اخراجات میں اضافہ کا سبب بنے گا اور نیشنل بینک میں جمع کرانے پر اور بھی مشکلات میں اضافہ ہوگا وکلاء اور اسٹامپ وینڈرز نے مطالبہ کیا ہے کہ رجسٹریشن فیس کی ادائیگی کا سابقہ طریقہ بحال کیا جائے اور اس فیس کے خردبرد اور سرکاری اکاؤنٹس میں جمع نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ناکہ دوسروں کی مشکلات میں اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :