ملتان:بوہرگیٹ میں پولیس کی کارروائی ، دو جواری گرفتار

اتوار 13 مارچ 2016 15:37

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) ملتان میں بوہر گیٹ کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 جوایوں کو گرفتار کر لیا اور قبضے سے نقدی رقم ،2موبائل فون فیکس مشین اور دیگر سامان قبصے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ بوہر گیٹ نے خفیہ اطلاع پر اندرون بوہر گیٹ میں چھاپہ مارا اور کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 2 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں رضوان اور احمد شامل ہیں۔ ملزمان کافی عرسہ سے کرکٹ میچ پر جوا کھیلتے تھے اور مزید شہریوں کو اس میں گھیر رکھا تھا جوکہ لوگوں کو لوٹ رہے تھے۔ ملزمان کے قبصے سے نقدی رقم 8 موبائل فون اور بوکنگ رجسٹر برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کے بارے میں تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :