فیصل آباد ، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ چودھری عبدالغفور کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ
اتوار 13 مارچ 2016 15:39
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) فیصل آباد تعمیراتی کاموں اور میگاپراجیکٹ میں کرپشن میں ملوث گرفتار ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ چودھری عبدالغفورسے تفتیش کے لئے احتساب بیورو نے مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ احتساب عدالت سے حاصل کر لیا ہے ۔آن لائن کے مطابق احتساب بیورو پنجاب نے ای ڈی او فنانس چودھری عبدالغفور کو شیخوپورہ میں اپنی تعیناتی کے دوران کرپشن کرنے پر گزشتہ روز فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا گرفتاری کے دوران مزید انکشاف ہوا کہ ملزم چودھری عبدالغفور نے فیصل آباد میں تعیناتی کے دوران بھی مختلف تعمیراتی کاموں اور میگاپراجیکٹ میں کرپشن کی ہے ۔
آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری سے قبل فیصل آباد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے ٹھیکیدار عزیز اور محکمہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر اعجاز اور ایک ریٹائرڈ انجینئر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنہوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ کروڑوں روپے کی کرپشن میں ضلعی انتظامیہ کے بعض اعلی افسران بھی شامل ہیں جبکہ غبن کی گئی رقم واپس خزانے میں جمع کرانے کے لئے تیار ہیں اس سلسلہ میں گرفتار ٹھیکیدار ، انجینئر اور ریٹائر انجینئر پلی بارگین شرو ع کر دی ہے جبکہ احتساب بیورو نے ای ڈی او فنانس اینڈ پلانگ چودھری عبدالغفور جنہیں ایک ہفتہ قبل اپنے دفتر ڈی سی او آفس سے گرفتار کیا گیا تھا مزید احتساب عدالت میں پیش کر چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.