Live Updates

پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، بیٹنگ چل گئی تو قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی جیت سکتی ہے،عمران خان

اتوار 13 مارچ 2016 15:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) ورلڈ کپ فاتح کپتان عمران خان کہتے ہیں کہ ٹیم پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ، بیٹنگ چل گئی تو قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی جیت سکتی ہے۔ گرین شرٹس بھارت کو نیچا دکھانے کے لیے بے تاب ، عمران خان بھی سکھائیں گے قومی کرکٹرز کو گْر کہ کیسے کرنا ہے روایتی حریف کو قابو۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ورلڈ کپ فاتح کپتان نے قومی ٹیم کی خامیاں اورخوبیاں بتاتے ہوئے کہا کہ بلے باز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو بھارت سے بڑی خوش خبری آسکتی ہے۔ بھارتی ٹیم کی وکٹیں اور نیندیں اڑانے والے عمران خان اٹھارہ مارچ کو دہلی روانہ ہونگے۔ کرکٹ لیجنڈ انیس مارچ کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :