بھارتی اداکارہ انوشکا شرما ریسلر بن گئیں
اتوار 13 مارچ 2016 15:48
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کی حسینہ انوشکا شرما سلمان خان کی آنے والی نئی فلم’ ’سلطان“میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ڈھلنے کے لئے انھوں نے کئی ہفتوں پر مشتمل ریسلنگ ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے باقاعدہ ماہرین کی زیر نگرانی چھ ہفتوں پر مشتمل سخت ٹریننگ مکمل کرلی ہے جس کے دوران ریسلنگ کے مختلف داؤ پیچ بھی سیکھ لئے ہیں۔
فلم”سلطان “میں انوشکا ایک ریسلر کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ان کے مدمقابل سلما ن خان بھی ریسلر کے کردار میں ڈھلنے کے لئے کافی محنت کر رہے ہیں۔یش راج فلمز کے بینر تلے اس فلم میں انوشکا پہلی بار دبنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس کے لئے نا صرف وہ بہت خوش ہیں بلکہ بہت محنت بھی کر رہی ہیں۔ یہ فلم رواں سال عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.