صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کاپارٹی عہدے کے لئے وزارت قربان کرنے کا فیصلہ

اتوار 13 مارچ 2016 15:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور نے پارٹی عہدے کے لئے اپنی وزارت قربان کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرا پارٹی میں صوبائی صدر کا الیکشن لڑونگا اور اپنی وزارت کا استعفیٰ چیئرمین تحریک انصاف اور صوبائی وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو بھجوادونگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور نے اپنی وزارت سے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا پارتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس لئے کچھ دنوں سے آفس نہیں جارہا ۔صوبائی وزیر مال نے کہا کہ اپنی وزارت کا استعفیٰ چیئرمین تحریک انصاف اور صوبائی وزیراعلیٰ کو بھجوادونگا۔