لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر خان ایکسپریس تباہی سے بچ گئی ،ریلوے لائن پر نصب12کلو بم ناکارہ بنادیا گیا
اتوار 13 مارچ 2016 15:55
سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر خان ایکسپریس تباہی سے بچ گئی، ریلوے گینگ مین کی نشاندہی پر ایف سی نے ناڑی پل کے قریب کوئٹہ سبی ریلوے لائن پر نصب12کلووزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا ڈالا ،تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقہ صدر پولیس تھانہ کی حدود میں ناڑی پل کے قریب کوئٹہ سبی ریلوے ٹریک پر ریلوے لائن کی حفاظت پر مامور ریلوے گینگ مینوں کی نشاندہی پر ایف سی سبی نے ریلوے ٹریک پر نصب12 کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم بمعہ بیٹری ڈیکونیٹرز کو برآمد کرکے ناکارہ بناڈالاشک کی بنیاد پر تین مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔
اس موقع پر سبی کمانڈنٹ سکاوٴٹس کرنل احمد رضا، میجر اعظم میجر شہباز خان کے علاوہ اے ای این سبی محمد عباس بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ریلوے لائن پر بم کی اطلاع ملتے ہی کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرین جعفرایکسپریس کو مچھ جبکہ کوئٹہ جانے والی اکبر خان ایکسپریس کو سبی اسٹیشن پر روک دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.