فیصل آباد سے 20افراد پر مشتمل قا فلہ مصطفی کمال سے اظہار یکجہتی کے لیے آئندہ ہفتے کراچی روا نہ ہو گا

اتوار 13 مارچ 2016 15:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) دشمن ملک بھارت کی بد نام زما نہ خفیہ ایجنسی (را) سے تعلقات پر ایم کیو ایم چھوڑ دی ،فیصل آباد سے 20افراد پر مشتمل قا فلہ مصطفی کمال سے اظہار یکجہتی کے لیے آئندہ ہفتے کراچی روا نہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ایم کیو ایم فیصل آبادکے سا بق سینئر رہنماء رانا عظیم حیدر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے دشمن ملک بھارت کی بد نا م زما نہ دہشت گرد ایجنسی (را) سے تعلقات قا ئم کر کے ملک دشمن کاروا ئیوں میں حصہ لیا جس سے ہما رے سر شرم سے جھک گئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چھوڑ دی ہے اور بہت جلد 20 افراد پر مشتمل قا فلہ محب وطن مصطفی کمال سے اظہار یکجہتی کے لیے کرا چی جا ئے گا اور انہیں فیصل آباد آنے کی دعوت دی جا ئے گی۔