چین میں ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے 1419مجرموں کو سزائیں دی گئیں ،رپورٹ

ملکی سلامتی اور انسداد دہشتگردی سے متعلق قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا ، چیف جسٹس عدالت عظمیٰ

اتوار 13 مارچ 2016 15:57

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) چیف جسٹس ژاؤ جیانگ نے اتوار کو کہا کہ چینی عدالتوں نے 2015ء میں دہشتگردی کے حملوں اور علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں سمیت ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے1419مجرموں کو سزائیں سنائیں ۔ژاؤ نے قومی عوامی کانگریس ( این پی سی )کے جاری سیشن کے مکمل اجلاس کو بتایا کہ چینی عدالتوں نے ایسے جرائم جو ملکی سلامتی کیلئے خطرے کا باعث تھے کے 1084کیسوں کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال عدالتوں نے علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں پر اکسانے ، دہشتگرد گروپوں کو منظم کرنے ، قیادت کرنے اور حصہ لینے والوں اور دہشتگردی کے بارے میں سمعی و بصری مصنوعات پھیلا نے والے مجرموں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ۔ژاؤ میں رپورٹ میں وعدہ کیا کہ عدالتیں ملکی سلامتی اور انسداد دہشتگردی کے بارے میں قوانین پر پوری طرح عملدرآمد کریں گی اور دہشتگردوں اور علیحدگی پسندوں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :