سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے دائر درخواست سماعت پندرہ مارچ کوہوگی

چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ15 مارچ کوکیس کی سماعت کرے گا

اتوار 13 مارچ 2016 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے دائر درخواست سماعت پندرہ مارچ کوہوگی چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ15 مارچ کوکیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزارت داخلہ کی جانب سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیاتھااس فیصلے کیخلاف دائردرخواست پرسندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے سے کا حکم جاری کیا جس کیخلاف وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس نے سندھ ہائی کورٹ کافیصلہ معطل کر دیا تھا۔