(ن) کے اراکین قو می و صوبائی اسمبلی کو اپنے انتخابی حلقوں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کے احکامات
کارکنوں اور عوام سے رابطے بڑھائیں،دیرینہ مسائل حل کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ‘ذرائع
اتوار 13 مارچ 2016 16:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء ) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اراکین قو می و صوبائی اسمبلی کو اپنے انتخابی حلقوں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کے احکامات جاری کر دئیے ،کارکنوں اور عوام سے رابطے بڑھانے اور دیرینہ مسائل حل کرانے کیلئے بھی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوام اور کارکنوں کی طرف سے منتخب اراکین اسمبلی کی طرف سے حلقہ انتخاب کادورے نہ کرنے کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ہدایات دی ہیں کہ تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اپنے حلقہ انتخاب پر بھرپور توجہ دیں اور اس کیلئے تواتر کے ساتھ دورے کئے جائیں۔
اراکین اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ حلقے میں عوام خصوصاً کارکنوں سے نہ صرف رابطے رکھے جائیں بلکہ ان کے دیرینہ مسائل کو بھی حل کرانے کے لئے کوشش کی جائیں ۔ اراکین اسمبلی کو کہا گیا ہے کہ ان رابطوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.