(ن) کے اراکین قو می و صوبائی اسمبلی کو اپنے انتخابی حلقوں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کے احکامات

کارکنوں اور عوام سے رابطے بڑھائیں،دیرینہ مسائل حل کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ‘ذرائع

اتوار 13 مارچ 2016 16:05

(ن) کے اراکین قو می و صوبائی اسمبلی کو اپنے انتخابی حلقوں میں زیادہ سے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء ) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اراکین قو می و صوبائی اسمبلی کو اپنے انتخابی حلقوں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کے احکامات جاری کر دئیے ،کارکنوں اور عوام سے رابطے بڑھانے اور دیرینہ مسائل حل کرانے کیلئے بھی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوام اور کارکنوں کی طرف سے منتخب اراکین اسمبلی کی طرف سے حلقہ انتخاب کادورے نہ کرنے کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ہدایات دی ہیں کہ تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اپنے حلقہ انتخاب پر بھرپور توجہ دیں اور اس کیلئے تواتر کے ساتھ دورے کئے جائیں۔

اراکین اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ حلقے میں عوام خصوصاً کارکنوں سے نہ صرف رابطے رکھے جائیں بلکہ ان کے دیرینہ مسائل کو بھی حل کرانے کے لئے کوشش کی جائیں ۔ اراکین اسمبلی کو کہا گیا ہے کہ ان رابطوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :