خواتین کے تحفظ بل میں ترامیم پیش کی جائیں تو غور کرینگے‘ پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ

پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے بل میں ضرورت کے مطابق ترامیم ہوسکتی ہیں‘ راشدہ یعقوب شیخ

اتوار 13 مارچ 2016 16:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ بل میں ترامیم پیش کی جائیں تو غور کریں گے،پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے بل میں ضرورت کے مطابق ترمیم ہوسکتی ہے ۔ایک بیا ن میں انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کی کوشش کی ہے ،کئی اہم محکموں اور اداروں میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنایا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے دور حکومت میں خواتین کی فلاح اور بہود کے لئے ریکارڈکام ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ویمن پروٹیکشن بل کے نفاذ کے لئے مضبوط میکنزم اختیار کئے جانے کے بعد پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات کا سدباب کیا جا سکے گا اور خواتین پر گھریلو تشدد، جذباتی، جسمانی اور معاشی استحصال، سائبرکرائمز اور خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا سدباب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وومن پروٹیکشن کمیٹی کے ذریعے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کو بخوبی نمٹانے کے لئے ایک مفاہمتی پلیٹ فارم میسر ہو گا۔ بل کی دفعہ 12ڈی میں بیان کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن کمیٹی فریقین کے درمیان صلح صفائی اور جھگڑے کو نمٹانے کے لئے مفاہمتی اقدامات کی کوشش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :