خیبرپختونخوا اورفاٹا میں وقفے وقفے سے موسلادھاربارش کاسلسلہ جاری

بارشوں سے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں تباہ اور درجنوں کچے مکانات منہدم ہو گئے پشا و ر کے علاقہ خان مست کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 افرا دزخمی ہوگئے قبائلی ایجنسیوں میں مکانات گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور دوسرے حادثات میں بارہ افراد جاں بحق24 زخمی ہو گئے

اتوار 13 مارچ 2016 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا اورفاٹا میں وقفے وقفے سے موسلادھاربارش کاسلسلہ جاری ہے ،بارشوں سے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں تباہ اور درجنوں کچے مکانات منہدم ہو گئیں پشا و ر کے علاقہ خان مست کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 افرا دزخمی ہوگئے۔حالیہ بارشوں سے مختلف قبائلی ایجنسیوں میں مکانات گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور دوسرے حادثات میں بارہ افراد جاں بحق24 زخمی ہو گئے ۔

ملک کے دیگرحصوں کی طرح خیبرپختونخوا اورفاٹا میں جمعرات کے روز بارش کاسلسلہ جاری ہے ، پہاڑی علاقوں میں برف برفباری کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، مانسہرہ اور بٹگرام کے بالائی پہاڑی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ ہوئی ہے ۔سوات، لوئر دیر ، مالاکنڈ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

صوبے کے دیگر اضلاع مردان،چارسدہ،نوشہرہ،سمیت جنوبی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے ،قبائلی علاقوں خیبرایجنسی اورمہمندایجنسی میں بھی بارش نے موسم کویکسربدل دیا ۔

صوبہ بھر میں موسلادھار بارش کے بعد سردی لوٹ آئی ہے اورلوگوں نے دوبارہ گرم کپڑے اورسویٹرپہناشروع کردیئے ،ادھر بعض علاقوں سے لینڈسلائیڈنگ اورکچے مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ادھرپشاورکے علاقہ خان مست کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 افرا دزخمی ہوگئے، مقامی افراد کے مطابق بارش کے باعث دیوار خستہ حال ہوگئی تھی۔

ریسکیوذرائع کے مطابق خان مست کالونی میں بارش کے باعث دیوار گرگئی اور ملبے تلے دب کر 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے لیڈی ریدنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔حالیہ بارشوں سے مختلف قبائلی ایجنسیوں میں مکانات گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور دوسرے حادثات میں بارہ افراد جاں بحق24 زخمی ہو گئے ۔فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے فاٹا میں اب تک12 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہو چکے ہیں ۔ڈائریکٹر ایف ڈی ایم اے کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں 5، خیبرایجنسی میں 4 افراد ،باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ مختلف واقعات میں 24 افراد زخمی بھی ہوئے،بارشوں کے باعث متعددمکانات کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :