دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنخواہ سے حصہ ملائیں، تیونسی وزیراعظم

عوام بھی اپنی کمائی میں سے انسداددہشت گردی کے لیے کچھ رقم وقف کریں،صحافیوں سے گفتگو

اتوار 13 مارچ 2016 16:15

تیونس سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) تیونس کے وزیراعظم حبیب اسد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تنخواہوں میں سے کچھ پیسے انسدادِ دہشت گردی کے لیے دیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت میں وزیراعظم اسد نے سرکاری ملازمین اور اعلی سطحی حکومتی عہدیداروں کو دعوت دی کہ وہ اپنی ایک دن کی تنخواہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے بنائے گئے حکومتی فنڈ میں جمع کرائیں۔ انہوں نے عام عوام سے بھی کہا کہ وہ اس حکومتی اقدام میں مدد فراہم کریں۔ وزیراعظم اسد کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب کہ صدر باجی قائد السیبسی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ اس حکومتی فنڈ میں جمع کرانے کے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :