شامی باغیوں کا میزائل کی مددسے حکومتی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

اتوار 13 مارچ 2016 16:16

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء)شامی کے شدت پسند باغیوں نے حما صوبے کے وسطی علاقے میں حکومتی فورسز کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اتوارکو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایاکہ یہ طیارہ حما کے وسطی علاقے میں ایک گاؤں پر پرواز کر رہا تھا، جہاں اسے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔

آبزویٹری کے مطابق باغیوں کی جانب سے اس جنگی طیارے پر دو میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے ایک اس طیارے کو لگا۔ حکومت کے حامی ایک فیس بک پیج پر بتایا گیا ہے کہ ایک مِگ 21 طیارہ کفرنابودا کے علاقے میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔