بنگلہ دیش کی چائے میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث قیمتیں بحران کا شکار

اتوار 13 مارچ 2016 16:35

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) بنگلہ دیش کی چائے میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث اس کی قیمتیں بحران کا شکار ہیں۔گزشتہ روز چٹاگانگ میں ہونے والی ہفتہ وار بولی کے دوران چائے کم معیار کی ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اس میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث اس کی قیمتوں میں 4.8 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

چٹاگانگ میں ہونے والی اس بولی کے دوران چائے کی فی کلو قیمت 147.45 ٹکا (1.9 ڈالر )رہی جبکہ اس سے پچھلی بولی میں قیمت 154.96 ٹکا فی کلو رہی تھی ۔بولی کے دوران سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے چائے کا 26.8 فیصد سٹاک فروخت ہونے سے رہ گیا جبکہ اس سے پچھلے ہفتے مارکیٹ میں لائی گئی 1.17 ملین کلوگرام چائے میں سے 13.6 فیصد چائے فروخت نہ ہوسکی تھی ۔ادھر حکومت کی جانب سے ملکی چائے کو سہارا دینے کیلئے بیرون ملک سے چائے کی درآمد پر پانچ فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :