جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن ،63 ملزمان گرفتار ،40لاکھ سے زائد مالیت کا مال برآمد

اتوار 13 مارچ 2016 16:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء)بھلوال سرکل کی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن متعدد ڈکیتی ، راہزنی ،چوری اور مویشی چوری کی وارداتیں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیااور40لاکھ سے زائد مالیت کا مال برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج کی ہدایت پرپر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) بلال افتخار کی نگرانی میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر بھلوال ڈی ایس پی سعید اللہ خان کی سربراہی میں سرکل بھلوال پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 63ملزمان کو گرفتار کیا،جن سے ڈکیتی ، راہزنی ، مویشی چوری اور نقب زنی کے 32مختلف مقدمات میں چالیس لاکھ سے زائد مالیت کا سامان جس میں نقدی پانچ لاکھ ستر ہزار روپے، تین کاریں مالیتی سولہ لاکھ پچیس ہزار روپے، تین موٹرسائیکل مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے، آٹھ بکرے / بکریاں مالیتی تین لاکھ دس ہزار روپے، تین بھینس مالیتی چار لاکھ روپے، ایک گائے مالیتی ڈیرھ لاکھ روپے طلائی زیورات مالیتی پانچ لاکھ روپے ، آٹھ موبائل فون مالیتی تریپن ہزار روپے، متفرق سامان مالیتی اڑھائی لاکھ روپے برآمد کرکے مالکان کے حوالے کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او بھلوالسعید اللہ خان سعید اللہ خان نے بتایا کہ بھلوال پولیس سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں ہے،بھلوال کو کرائم فری زون بنا کر دم لیں گے۔