منشیات فروشوں/ناجائزاسلحہ،20ملزمان گرفتار

اتوار 13 مارچ 2016 16:39

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) سرگودہاپولیس نے منشیات فروشوں/ناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ہیروئن1030گرام، شراب112بوتل وناجائز اسلحہ برآمدکرکے20ملزمان کوگرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عمران علی سکنہ حیدرآباد ٹاوٴن سے ہیروئن515گرام، بشارت سکنہ سلیمان پورہ سے شراب8بوتل، مختار احمد سکنہ حیدر آباد ٹاوٴن سے شراب6بوتل، محمد حسین سکنہ جناح کالونی سے شراب11بوتل، آصف سکنہ چک23جنوبی سے ہیروئن515گرام، ہدایت اللہ سکنہ چک141جنوبی سے شراب50بوتل، مبین اختر سکنہ سانگلہ ہل سے شراب15بوتل، نوید خان سکنہ سلیمان پورہ سے شراب12بوتل، اعجاز سکنہ کوٹ مومن سے شراب5بوتل، اصغر سکنہ کلرکہار سے شراب5بوتل، واجد علی سکنہ بلاک ایکس سے بندوق12بور ,تھانہ ساجد شہید پولیس نے شعیب احمد سکنہ چک49شمالی سے کلاشنکوف معہ5گولیاں، یوسف سکنہ پنڈی بھٹیاں سے بندوق12بور معہ5کارتوس، مظہر سکنہ چک79شمالی سے پسٹل30بور معہ2گولیاں، خضر حیات سکنہ سلیم آباد سے بندوق12بور ، اسرار سکنہ سیال شریف سے پسٹل30بور معہ2گولیاں، غلام عباس سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور معہ3گولیاں، احسن سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور معہ2گولیاں ، اشرف سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور معہ3گولیاں، خرم شہزاد سکنہ میلہ سے پسٹل30بور معہ4گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :