اتوار کے روز گرجا گھروں پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات

اتوار 13 مارچ 2016 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) اتوار کے روز سرگودھا اور گردونواح میں گرجا گھروں پر کرسمس کے حوالے سے عبادات کے سلسلہ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام گرجا گھروں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ اجتماعات میں شرکت کیلئے آنیوالے افراد کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔