اسرائیلی حملے میں شہیدہونے والے بہن بھائی کی تدفین کردی گئی

اتوار 13 مارچ 2016 16:40

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) اسرائیلی فوج راکٹ حملے میں شہیدہونے والے دو کمسن بہن بھائی کی تدفین کردی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے زیر کنٹرول علاقے میں اسرائیلی فوج کی جانب سیراکٹ حملے میں شہیدہونے والے دو کمسن بہن بھائی کی تدفین کردی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز مذکورہ علاقے میں راکٹ حملے کے باعث ایک گھر کوبھی نقصان پہنچا جبکہ گھر میں موجود 10 سالہ بچہ یاسین شہیدہو گیا جبکہ اس کی بہن اسرا شدید زخمی ہوئیں جو اسپتال میں دم توڑ گئیں تھیں۔اسرائیلی میزائل کا نشانہ بننے والے دونوں کمسن بہن بھائی شہدا کی تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنازہ میں شریک افراد نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :