پہلے دو ماہ کے دوران کوئلے اور سٹیل سمیت اہم صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہوئی،چین
اتوار 13 مارچ 2016 16:51
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران کوئلے اور سٹیل سمیت اس کے اہم صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہوئی۔محکمہ شماریات کی گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنوری اور فروری کے دوران ملکی صنعتی پیداوار میں کمی ہوئی جن میں کوئلے اور سٹیل جیسی اہم اشیاء بھی شامل ہیں حالانکہ ان کے خام مال کی سپلائی پیداوار سے کہیں زیادہ رہی جبکہ تیل کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری اور فروری کے دوران اقتصادی شرح نمو کی رفتار بھی سست رہی جس کی وجہ صنعتی پیداوار میں کمی ہے۔دو مہینوں کے دوران سٹیل کی پیداوار121.1 ملین ٹن رہی جو پچھلے سال کی نسبت 5.7 فیصد کم ہے۔جس کے باعث پکانے کیلئے استعمال ہونے والے کوئلے کی پیداوار بھی 10.4 فیصد کم ہوگئی۔(جاری ہے)
چین جوکہ دنیا میں سٹیل کی نصف کے قریب پیداوار کا حامل ملک ہے تاہم اس کی گرتی مانگ کے باعث اس کی پیداوار میں بھی کمی آرہی ہے۔
ادھر حکومت کی جانب سے ماحول دوست ایندھن کے فروغ کے اقدامات کے باعث کوئلے کی پیداوار 513 ملین ٹن رہی جو پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 6.4 فیصد کم ہے۔اس عرصے کے دوران ملک میں بجلی کی پیداوار 870.2 ارب کلو واٹ ہاور رہی جو کہ 2015 ء کے اسی عرصے کی نسبت 0.3 فیصد زیادہ ہے تاہم تھرمل بجلی کی پیداوار میں 4.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ ہائیڈرو بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے چھوٹے شہروں میں تیار شدہ گھروں کی فروخت میں کمی کے باعث شعبہ تعمیرات دباؤ کا شکار رہا تاہم جائیدادوں کی خرید و فروخت میں تین فیصد اجافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2015 ء کے دوران پورے سال کا اضافہ صرف ایک فیصد تھا۔جنوری اور فروری کے دوران گیس کی پیداوار میں 2015 ء کے اسی عرصے کی نسبت 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق رواں سال کے دوران تیل کی طلب 2.9 فیصد اضافے کے ساتھ تین لاکھ اکتیس ہزار بیرل یومیہ رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.