موجودہ جمہوریت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے ، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر موجودہ حکمران ٹھہر نہیں سکتے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کرپشن کی مخالفت کی ، غیر متعصبانہ احتساب پر یقین رکھتے ہیں ، احتساب کے نام پر مختلف صوبوں میں مختلف قوانین کا اطلاق آئین کے منافی ہے ، نیب کو کسی دباوٴ کا شکار ہوئے بغیر غیرجانبدارانہ رویہ اپنانا چاہئے

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 13 مارچ 2016 17:03

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوریت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے ، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر موجودہ حکمران ٹھہر نہیں سکتے ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کرپشن کی مخالفت کی ہے اور وہ غیر متعصبانہ احتساب پر یقین رکھتی ہے ۔ احتساب کے نام پر مختلف صوبوں میں مختلف قوانین کا اطلاق آئین کے منافی ہے ، نیب کو کسی دباوٴ کا شکار ہوئے بغیر غیرجانبدارانہ رویہ اپنانا چاہئے۔

وہ اوکاڑہ کے سنےئر صحافیوں سے خصوصی ٹیلی فونک بات چیت کررہے تھے ۔میاں منظوراحمد وٹو نے کہا ہے کہ جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی کی قربانیاں کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس ملک میں پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ آمریت کے سامنے سینہ سپر ہوکر عوام کی آواز کو بلند کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بے نظیر بھٹوکی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی میں قیادت کا جو خلاء پیدا ہواتھا اُسے آصف علی زرداری نے بڑی حدتک پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔

بطور صدر آصف علی زرداری نے اس ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے جس روئیے کا اظہار کیاہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ۔ملک میں نیب کا ادارہ سیاستدانوں کو دباوٴ میں رکھنے کے لئے بنایا گیا تھا جسے ماضی کی حکومتوں نے بطور ہتھیار اپنے مفادات کے لئے استعمال کیااور اپنے مخالفین کو زیرنگوں رکھنے کی کوشش کی ۔ پیپلز پارٹی نے کبھی کرپشن کی حمایت نہیں کی ، ہم کرپشن کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ سب کا احتساب ہونا چاہئے ، صرف سیاستدانوں کا ہی نہیں بلکہ ہر اُس شخص کا احتساب ہو جس نے ملک میں کسی قسم کی بھی کرپشن کی ہو۔

صوبہ پنجاب میں بھی وہ ہی احتساب ہونا چاہئے جو کہ صوبہ سندھ میں ہویا صوبہ پختونخواہ میں۔ کسی ایک صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک رکھ کر قوانین کا نفاذ آئین کے منافی ہے جو کسی صورت مناسب نہیں ۔

متعلقہ عنوان :