چاچا کرکٹ بھارت جانے کیلئے ویزا نہ ملنے پر پی سی بی کے خلاف سراپا احتجاج

اتوار 13 مارچ 2016 17:04

چاچا کرکٹ بھارت جانے کیلئے ویزا نہ ملنے پر پی سی بی کے خلاف سراپا احتجاج

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) دنیائے کرکٹ کے میدانوں میں اپنے مخصوص انداز میں قومی پرچم لہرانے والے محمد زمان المعروف چاچا T20 بھارت جانے کیلئے ویزا نہ ملنے پر پی سی بی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

(جاری ہے)

حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے چاچا T20نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیئر مین پی سی بی شہر یار خان اور نجم سیٹھی کو بھارتی ویزا کیلئے کئی بار درخواستیں دے چکے ہیں لیکن ان کی جانب سے عدم تعاون اور ویزا نہ دینے پر وہ سخت مایوس ہیں ۔ان کی خواہش ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے T20کرکٹ ورلڈ کپ کو دیکھنے کیلئے جائیں اور وہاں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں۔لیکن پی سی بی ویزا کے بارے ان سے کوئی تعاون نہیں کر رہی ۔