پولیس نے شہباز تاثیرکے اغواء کے مقدمے کی دوبارہ تحقیقات شروع کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں‘ ذرائع

اتوار 13 مارچ 2016 17:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) پولیس نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کے اغواء کے مقدمے کی دوبارہ تحقیقات کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں جلد دوبارہ تاثیر خاندان سے رابطہ کر کے شہباز تاثیر سے بیان لینے کے لئے بات کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق اس پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ سلمان تاثیر کے اغواء کے بعد بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی سطح پر یا متعلقہ پولیس اپنے طور پر تحقیقات کرے ۔یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہباز تاثیر اپنے اغواء ،ساڑھے چار سال لا پتہ رہنے اور بازیابی سے متعلق میڈیا کو تفصیلی آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :