کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

اتوار 13 مارچ 2016 17:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) کوئٹہ میں فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دو ران 5مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی ۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے بی بی زیارت میں فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد کو مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :