کرپشن کا ناسور ہمارے ملک کی جڑوں کو دیمک کی طرح کھوکھلا کررہا ہے،ہدایت الرحمن بلوچ

اتوار 13 مارچ 2016 17:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ کرپشن کا ناسور ہمارے ملک کی جڑوں کو دیمک کی طرح کھوکھلا کررہا ہے،بدقسمتی سے موجودہ دیمک زدہ معاشرے میں کرپشن ہماری معمول کی زندگی کاحصہ بنتی جارہی ہے اگر کرپشن مافیا کا راستہ نہیں روکھاگیا تویہ ملک کے ہر چیز کو کھاجائیں گے جماعت اسلامی کا کرپشن فری بلوچستان مہم ترقی وخوشحالی کا سفرشروع کرنے کا آغازثابت ہوگا ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کرپشن کی داستانیں زبانِ زد عام ہیں۔

اسلامی نظام کا نفاذ،ترقی خوشحالی اورامن کی راہ میں بڑی رکاوٹ کرپشن ہے ہم اس ملک کواسلامی بناکر کرپٹ مافیا سے قوم کو نجات دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی کرپشن فری ملک گیر مہم کے سلسلے میں گوادر میں مختلف وفود،جماعوت اسلامی کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ گوادرکے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،ترقی وخوشحالی کے مواقع فراہم کرنے میں حکمران رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کرپشن کے خاتمے اور اس کے خلاف عوامی بیداری مہم کی کامیابی کے لئے عوام کو جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر بھرپور جدوجہد کرنی چاہیے،صرف مالی کرپشن ہی کرپشن نہیں ہوتی،بلکہ اخلاقی،معاشی،عدالتی،سیاسی اور انتخابی کرپشن بھی کرپشن کی بدترین صورتیں ہیں،جن سے نجات حاصل کیے بغیر ہمارا ملک تعمیروترقی کی وہ منازل ہرگز طے نہیں کرسکتا ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی کرپشن کی داستانیں زبانِ زد عام ہیں،اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈزعوام کو تعلیم،صحت،روزگار اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بجائے مبینہ طور پر کرپشن کی نذر ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :