فیصل آباد،سبز اور پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے تین موٹر سائیکل سوار مقدمہ کی زد میں آگئے

اتوار 13 مارچ 2016 17:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) سبز اور پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے تین موٹر سائیکل سوار مقدمہ کی زد میں آگئے ، آن لائن کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ کمال پور میں اے ایس آئی افتخار نے دوران گشت چیکنگ کے دوران ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا ، ملزم موٹرسائیکل نمبری ایس جی ایل 7836پر سبز نمبر پلیٹ لگا کر گھوم رہا تھا کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، جبکہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 409گ ب میں اے ایس آئی ثناء اللہ نے ملزم علی مردان اور امتیاز کو ٹیم کے ہمراہ قابو کر لیا دونوں ملزمان اپنی موٹر سائیکلوں پر پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ لگا کر علاقہ میں گھوم رہے تھے ، پولیس نے زیر دفعہ 171ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :