ورلڈ ٹی ٹونٹی، امپائر بروس اوکسنفورڈ نے میچ آفیشلز کی حفاظت کا نیا سامان متعارف کرا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 مارچ 2016 17:36

ورلڈ ٹی ٹونٹی، امپائر بروس اوکسنفورڈ نے میچ آفیشلز کی حفاظت کا نیا ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے تیاری کے سلسلے میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے وارم اپ میچ میں امپائر بروس اوکسنفورڈ نے میچ آفیشلز کی حفاظت کا نیا سامان متعارف کرا دیا ہے ۔ آسٹریلیوی امپائر بروس آکسنفورڈ نے میچ کے دوران ہاتھ کو گیند لگنے سے بچانے کے لیے آرم گارڈ کا استعمال کیا ،انہوں نے بائیں ہاتھ پر اس گارڈ کا استعمال کیا جسے وہ بلے بازوں کی جانب سے کھیلی گئی شاٹس کو روکنے کے لیے استعمال کرسکیں گی ۔

ان کا یہ اقدام آئی سی سی اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے گراؤنڈ امپائرز کو زخمی ہونے سے بچانے کے لیے حفاظتی آلات کی فراہمی کے سلسلے ہی کی ایک کڑی ہے ۔ آسٹریلوی ڈومیسٹک امپائر جان وارڈکوبھارت کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں امپائرنگ کرتے ہوئے سر پر گیند لگنے سے ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا ۔

(جاری ہے)

اس حادثے کے بعد ایک اور آسٹریلوی ڈومیسٹک امپائر جیراڈ ایبود نے بگ بیش لیگ کے دوران ہیلمٹ پہن کر امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیئے تھے جس کے بعد آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دینے والے تمام آفیشلز کو ہیلمٹ مہیا کیے ہیں تاہم ان کااستعمال امپائر کی اپنی مرضی پر ہوگا۔