تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید کا اجلاس،یونین کونسل بنگل والہ کی تنظیم نو
راؤ محمد آصف رزاقی ناظم ،قاری راشد علی نائب ناظم مقرر،ضلعی اور تحصیلی قائدین کی شرکت مرکزی،صوبائی اور ضلعی قائدین کی مبارکباد
اتوار 13 مارچ 2016 17:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید کا اجلاس ضلعی نائب ناظم حاجی راؤ جمشید علی صدارت میں منعقد ہوا۔صدر شاہ رکن عالم ٹاؤن راؤ عظمت علی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرتحریک منہاج القرآن یونین کونسل بنگل والہ کی تنظیم نو کی گئی۔مشاورت کے بعد راؤ آصف رزاقی کو ناظم تحریک یونین کونسل بنگل والہ،قاری راشد علی نائب ناظم،محمد طاہر زمان ناظم نشرواشاعت،معظم علی گوہر ناظم مالیات،حافظ غلام محی الدین ناظم دعوت وتربیت،حاجی محمد ارشد عمران گجر ناظم ویلفیئر اور محمد رضوان یوسف کو ناظم ممبر شپ کی ذمہ داری سونپی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب ناظم تحریک منہاج القرآن ملتان حاجی جمشید علی نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا مصطفوی انقلاب کیلئے ہے ،ہم مصطفوی مشن کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے تاکہ اس ملک سے ظلم و ناانصافی کا خاتمہ ہو ۔(جاری ہے)
اجلاس میں راؤ احمد علی،ارسلان واجد،کنور خالد خورشید،محمد عثمان رضا،فرحان فاروق اور دیگر نے شرکت کی۔مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری،ضلعی امیر پروفیسر جاوید اختر ،ضلعی ناظم پروفیسر ممتا ز نون،میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی اور دیگر ضلعی وتحصیلی قائدین نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.