پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچ سکا،محمد جمیل ملک
،ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونا تخت لاہور کی ناکامی ہے۔ مرکزی صدر پاکستان جمہوری اتحاد
اتوار 13 مارچ 2016 17:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچ سکا،ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونا تخت لاہور کی ناکامی ہے،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا صوبہ کے مختلف شہروں میں بسوں ،ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے پرانے کرائے ہی وصول کئے جارہے ہیں اورٹرانسپورٹرز کرایوں میں کمی پرآمادہ نہیں،کرائے میں کمی کا مطالبہ کرنیوالے مسافروں سے غنڈہ گردی اور بدتمیزی کی جارہی ہے،بعض ٹرانسپورٹروں کا دعویٰ ہے کہ وہ حکومتی شخصیات کو منتھلی کی صورت میں بھتہ دیتے ہیں اسلئیے کرایوں میں کمی انکے لئے ممکن نہیں،گڈ گورنس کے دعویدار خادم اعلیٰ پنجاب صرف زبانی جمع خرچ سے عوام کو بیوقوف نہ بنائیں اور کرایوں میں کمی نہ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کاروائی کاحکم جاری کریں ،انہوں نے کہاپنجاب میں جنگل کا قانون رائج ہے اور کسی کی جان ،مال،عزت اور آبرو محفوظ نہیں ،کوئی جائز کام بھی بغیر رشوت نہیں ہوسکتا ،سرکاری افسران اور ملازمین ڈنکے کی چوٹ پر رشوت وصول کررہے ہیں،محمد جمیل ملک نے مطالبہ کیا کہ بسوں ،ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں فوری کمی کرائی جائے تاکہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچ سکے۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.