پولیس افسران کسی سیاسی دباؤ کو خا طر میں نہ لائیں اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

اتوار 13 مارچ 2016 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) نئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کاکہنا ہے کہ پولیس افسران کسی سیاسی دباؤ کو خا طر میں نہ لائیں اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کسی سیاسی دباؤ کو خا طر میں نہ لائیں اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی بہتری کیلئے کام کریں گی اور کسی سیاسی دباؤ کوخاطر میں نہیں لایاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس میں کرپشن اور بدعنوانی براداشت نہیں کی جائے گی اور پولیس میں موجودکالی بھیڑوں اور جرائم کے سرپرستوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :