سی ڈی اے کی جانب سے مختلف رہائشی سیکٹروں اور شاہراہوں پر لگائے گئے 5 ڈانسنگ فواروں میں سے 2 فوارے بند ہو گئے

اتوار 13 مارچ 2016 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف رہائشی سیکٹروں اور شاہراہوں پر بھاری لاگت سے لگائے گئے 5 ڈانسنگ فواروں میں سے 2 فوارے ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ا بتدائی طور پر زیرو پوائنٹ، شاہین چوک، پی ٹی سی ایل چوک (جنا ح ایونیو) اور مر غزار چڑیا گھر چوک پر یہ ڈانسنگ فوارے لگائے گئے تھے جن میں لیزر لائٹس نصب کی گئی تھیں جو پانی کے زرات پر پڑتی تھیں جس سے ایک خوش گوار منظر پیدا ہوتا تھا تاہم ان 5 فواروں میں سے 2فوارے ”پی ٹی سی ایل چوک (جنا ح ایونیو) “ اور ” شاہین چوک“ فوارا ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں ۔

آن لائن کے رابطہ کرنے پر سی ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ تمام فوارے چل رہے ہیں تاہم اگر کوئی ایک یا دو بند ہیں تو کوئی ٹیکنیکل ایشو آ گیا ہو گا جسے جلد ہی ٹھیک کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :