رواں ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے چیف جسٹس نے بنچ تشکیل دے دیئے

ایک لارجر بنچ سمیت سات بنچ سابق صدر پرویز مشرف کی ای سی ایل ،فساد فی الارض کیس، مقدمات اور درخواستوں کی سماعت کرینگے

اتوار 13 مارچ 2016 17:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) رواں ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے چیف جسٹس نے بنچ تشکیل دے دیئے ہیں ،ایک لارجر بنچ سمیت سات بنچ مقدمات اور درخواستوں کی سماعت کرینگے،لارجر بنچ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ، جسٹس ثاقب نثار ، جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہے،لارجر بنچ کے بعد بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس انورظہیر جمالی ، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہوگا،بنچ نمبر دو میں جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل ہے،بنچ نمبر تین میں جسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مقبول باقر شامل ہیں،بنچ نمبر چار میں جسٹس گلزاراحمد ، جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل ہوگا،بنچ نمبر پانچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس طارق مسعود شامل ہیں،بنچ نمبر چھہ میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل ہے،بنچ نمبر سات میں جسٹس عمرعطا بندیال اور فیصل عرب پر مشتمل ہے، سابق صدر پرویز مشرف کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے سے متعلق درخواست ،سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی درخواست ، سمیراملک کی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل،سابق چیف جسٹس افتخار چوھدری بال کھینچنے سے متعلق پولیس اہلکاروں کی اپیل ، رینٹل پاور نظر ثانی کیس کی سماعت بھی ہوگی اورتمباکو نوشی کیس، اسلام آباد کے پارک میں گرڈ سٹیشن کے تعمیر کیس سمیت الیکشن میٹرز کی سماعت ہوگی، سابق وزیر کے پی کی ضیاء اللہ آفریدی ضمانت کیس، آئی جی پولیس اسلام آباد ،آئی جی موٹروے پولیس غیر قانونی دفاتر کیس، پرویز مشرف نام ای سی ایل کیس، سمیرا ملک جعلی ڈگری کیس، ایف 9پارک گریڈاسٹیشن تعمیر کیس، فساد فی الارض کیس، سابق چئیرمین نیب فصیح بخاری توہین عدالت کیس، تحریک انصاف عوامی تحریک دھرنا کیس، تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس، حارث افضل ضمانت کیس، تمباکو شیشہ نوشی کیس، سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس، ایم.این اے عابد رضا دہشت گردی مقدمہ بریت کیس، اسلام آباد پولیس افسران ترقی کیس، جعلی ڈگری کیس، ملٹری کورٹس کیس، رنٹل پاور نظر ثانی کیس، قومی اسمبلی ملازمین ترقی کیس کی سماعت ہوگی�

(جاری ہے)