مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیرکا پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں سے پارٹی فنڈ کے نام پر رقم بٹورنے کا انکشاف ، پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی پر 30000 روپے بنک ڈرافٹ اور پانچ ہزار نقد وصول کیا جا رہا ہے،

پارٹی ٹکٹ امیدواروں کا پارٹی فنڈ کے نام پر وصولیوں کے خلاف سخت احتجاج وغم و غصہ کا اظہار

اتوار 13 مارچ 2016 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر نے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں سے پارٹی فنڈ کے نام پر رقم بٹورنا شروع کر دیا ہے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں نے پارٹی فنڈ کے نام پر وصولیوں کے خلاف سخت احتجاج اور غم و غصہ کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ(ن) کے پارٹی ٹکٹ امیدواروں کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی پر 30000 روپے بنک ڈرافٹ اور پانچ ہزار نقد وصول کیا جا رہا ہے جو کہ جمہوری اقدار کے منافی ہے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے پارٹی ٹکٹ امیدواروں نے پارٹی فنڈ کے نام پر لوٹنے والوں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے اعلی رہنماؤں کو اس طرح کے غلط وصولی کا نوٹس لینا چاہئے کیونکہ یہ وصولی جمہوری اقدار کے خلاف ہے اور غریب کی نمائندگی پارٹی سے ختم کرنے کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے پارٹی فنڈ کے ڈبل وصولی پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سیکرٹریٹ میں درخواستیں جمع کرنے والے پارٹی کے مرکزی راہنما سید ذوالفقار شاہ نے بتایا ہے کہ امیدواروں سے 30 ہزار کا بنک ڈرافٹ لیاجا رہا ہے اور یہ ساری رقم پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی فنڈ میں جمع کیا جا رہا ہے اس لئے مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے پارٹی فنڈ کے لئے پانچ ہزار روپے نقد الگ سے لئے جار ہے ہیں اسی طرح مسلم لیگ(ن) واحد پارٹی ہے جو پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے پارٹی فنڈ کے نام پر ڈبل وصولیاں کی جا رہی ہیں یوں آزاد کشمیر سے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو آزاد کشمیر سے پارٹی فنڈ کے نام پر تقریباً 60 سے 70 لاکھ روپے حال ہوں گے اور مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کو پانچ ہزار روپے فی امیدوار کے ذریعے 10 لاکھ روپے کی رقم حاصل ہو گی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگکے ایک امیدوار نے غصے میں کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے نام پر آزاد کشمیر والوں سے کروڑوں روپے رقم لے کر مسلم لیگ(ن) کے مرکزی فنڈ میں دی جا رہی ہے اور یہ الیکشن تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے کہ جس پارٹی کے ٹکٹ کی درخواست کے ساتھ پارٹی کے مرکزی فنڈ اور آزاد کشمیر پارٹی کے لئے الگ الگ وصولیاں کی گئی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :