پنجاب ہائر ایجوکیشن وزارت میں 5ارب 38کروڑ کرپشن کی تفصیلات سامنے آگئیں
افسران نے 3ارب 78کروڑ تعلیم کے فروغ پر خرچ کرنے کی بجائے بینکوں میں سرمایہ کاری بانڈز خرید لئے
اتوار 13 مارچ 2016 17:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) پنجاب کے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں اعلی تعلیم کی فراہمی کے نام پر وزارت کے اعلی افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے پانچ ارب 38 کروڑ روپے کی بدعنوانیاں کی ہیں اس کرپشن کی وجہ سے صوبے میں اعلی تعلیم کا خواب ادھورا رہ گیا ہے ا س کرپشن کا انکشاف آڈٹ حکام نے اپنی تازہ رپورٹ کے اجراء میں کیا ہے یہ رپورٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو پیش کر دی گئی ہے ججس میں ہائر ایجوکیشن پنجاب میں اربوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے ۔
رپورٹ آن لائن نے بھی حاصل کر لی ہے جس کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کے افسران اور وزراء اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور کالجوں کے پرنسپل نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں آڈٹ حکام نے اس کرپشن کی وجہ صوبے میں مالی ڈسلپن کی کمی اور احتساب کے عمل نہ ہونا قرار دیا ہے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود خان پہلے ہی کرپشن کی وجہ سے نیب کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں رپورٹ میں اعلی تعلیم کے نام پر ہولناک مالی بدعنوانیوں کے ثبوت آئے ہیں جیسا کہ فاطمہ وومن یونیورسٹی راولپنڈی ، لارنس کالج مری و دیگر اداروں کے سربراہوں نے تعلیم پر خرچ کرنے کی بجائے 3 ارب 78 کروڑ روپے کے فنڈز مختلف بنکوں میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور اس بھاری فنڈز اعلی تعلیم کے لئے مختص کئے گئے تھے اس سرمایہ کاری سے متعلقہ لوگ ہی مالی فوائد حاصل کر کے اپنی ذاتی تجوریاں بھر رہے ہیں رپورٹ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے افسران نے 36 کروڑ روپے کے اخراجات کر کے ریکارڈ ہی ضائع کر دیا اور متعلقہ اخراجات کا آڈٹ کرانے کے لئے ریکارڈ فراہم ہی نہیں کیا ہے اعلی تعلیم کے نام پر مختلف کالجوں میں تعمیرات اور عمارتوں کی مرمت کے نام پر 270 ملین روپے ضائع کئے گئے ہیں بعض کالجوں نے 212 ملین روپے کے فنڈز بنک آف پنجاب میں ڈیپازٹ کرانے کی بجائے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع کرائے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.