پاسکو سندھ سے 11 لاکھ میٹرک ٹن اور پنجاب سے 34 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرے گی

گندم کی خریداری کا شیڈول جاری ،سندھ سے اپریل کے پہلے ہفتے ،پنجاب سے اپریل کے آخری ہفتے سے گندم کی خریداری کا آغاز کر دیا جائے گا ۔

اتوار 13 مارچ 2016 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) پاسکو سندھ سے 11 لاکھ میٹرک ٹن اور پنجاب سے 34 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرے گی۔ پنجاب میں اپریل کے آخری ہفتے اور سندھ میں اپریل کے پہلے ہفتے سے گندم کی خریداری شروع کر دی جائے گی پنجاب سے گندم کی خریداری کے لئے 39 لاکھ 99 ہزار 992 میٹرک ٹن باردانہ کی ضرورت ہو گی جبکہ سندھ سے گندم کی خریداری کے لئے ایک کروڑ 10 لاکھ بوری کی ضرورت ہو گی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے پاس سرکاری دستاویزات کے مطابق پاسکو نے گندم کی خریداری کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سندھ سے اپریل کے پہلے ہفتے اور پنجاب سے اپریل کے آخری ہفتے سے گندم کی خریداری کا آغاز کر دیا جائے گا ۔پنجاب میں پاسکو کے پاس 11 لاکھ 80 ہزار 262 میٹرک ٹن باردانہ پہلے سے موجود ہے جبکہ 28 لاکھ 19 ہزار 730 میٹرک ٹن باردانہ کی خریداری کی جائے گی جبکہ سندھ میں ایک لاکھ 2 ہزار 865 بوریاں اور ایک لاکھ 75 ہزار 506 ، 50 کلوگرام کے تھیلے گزشتہ سال سے موجود ہیں اور 12 کروڑ 76 لاکھ ، 50 کلو گرام کے تھیلے اور 22 لاکھ 100 کلو گرام کی بوریاں ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے خریدی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :