آصف زرداری اب رحمن ملک کے ذریعے ”معافی “مانگ رہے ہیں ‘ ملک میں صرف چور اور ڈاکوہی جمہو ریت کا دفاع کر رہے ہیں ‘(ن) لیگ کسی صورت بھی پنجاب میں رینجرز کو نہیں آنے دیں گی ‘اپر یل میں پاکستان کی سیاست تبدیل ہو سکتی ہے ‘پاکستان میں سیاست کا دوسرانام ہی ڈپلو میسی ہے ‘آصف زرداری کا سب کچھ ڈاکٹر عاصم کے پاس نہیں، عوامی مسلم لیگ کے سر بر اہ شیخ رشید احمدکا انٹر ویو

اتوار 13 مارچ 2016 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سر بر اہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ آصف زرداری اب رحمن ملک کے ذریعے ”معافی “مانگ رہے ہیں ‘ملک میں صرف چور اور ڈاکوہی جمہو ریت کا دفاع کر رہے ہیں ‘(ن) لیگ کسی صورت بھی پنجاب میں رینجرز کو نہیں آنے دیں گی ‘اپر یل میں پاکستان کی سیاست تبدیل ہو سکتی ہے ‘پاکستان میں سیاست کا دوسرانام ہی ڈپلو میسی ہے ‘آصف زرداری کا سب کچھ ڈاکٹر عاصم کے پاس نہیں انکے اور بھی بہت لوگ فر نٹ مین ہیں ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری کو اگر معافی نہیں ملے گی تو انکی رواں سال کے آخر سے پہلے پاکستانی واپسی کا کوئی امکان نہیں وہ آجکل رحمن ملک کے ذریعے ”معافی “مانگنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر مجھے معاملہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی سیاست انکے قائد کی مر ہون منت ہے اور جب تک ایم کیوایم کے قائد ہیں ایم کیوایم کیلئے کوئی بڑ ا خطر ہ نہیں ہوگا مگر مصطفی کمال کیساتھ اور لوگ ضرور آجائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں ہر صورت کر پشن کر نیوالوں کو بچانا چاہتے ہیں اور صرف باتیں کی جا رہی ہیں عملی طور پر (ن) لیگ کسی صورت بھی پنجاب میں رینجرز کو نہیں آنے دیں گی کیونکہ انکو احتساب سے خطرہ ہے ۔