تحر یک تحفظ حر مین شر یفین کا وزیر اعظم اور آرمی چیف کے کا میاب دورہ سعودی عرب پر کل یوم اظہار تشکر منانے کا اعلان،اسلامی ممالک کی اتحاد کی سر براہی ملنا پاکستان کی خوش قسمتی ہوگی ‘پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہے ‘حقوق نسواں بل کیخلاف مذہبی جماعتیں کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہیں ‘حکمرانوں کو جلد بازی کی بجائے مشاورت سے فیصلے کر نے چاہیے ‘ زبیراحمد ظہیر

اتوار 13 مارچ 2016 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) تحر یک تحفظ حر مین شر یفین کے سر براہ علامہ زبیراحمد ظہیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے کا میاب دورہ سعودی عرب پر کل (سوموار ) ملک بھر میں یوم اظہار تشکر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی اتحاد کی سر براہی ملنا پاکستان کی خوش قسمتی ہوگی ‘پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہے ‘حقوق نسواں بل کیخلاف مذہبی جماعتیں کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہیں ‘حکمرانوں کو جلد بازی کی بجائے مشاورت سے فیصلے کر نے چاہیے ۔

وہ اتوار کے روز رتحر یک تحفظ حر مین شریفین پاکستان کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک تحفظ حر مین شر یفین کے سر براہ علامہ زبیراحمد ظہیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور آرمی جنرل راحیل شر یف کا ایک پیج پر ہونا اور انکا دورہ سعود ی کا میاب ہونا پاکستان کی سب سے بڑی خوش قسمتی ہے اور 24اسلامی ممالک کی سر براہی کی پاکستان کو جانیوالی پیشکش اصل میں سعود ی عرب کا پاکستان سے پیاراور محبت کے رشتے کا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب اتحاد کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے اتحادسے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہونیوالی تمام سازشیں ناکام بنانے میں مدد ملے گی اور وہ دہشت گردجو اسلامی ممالک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں انکو بھی منہ کی کھانا پڑ یگی ۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مذہبی جماعتوں کی مشاورت کے بعد حقوق نسواں بل منظور کر کے انتہائی جلد بازی کا مظاہر ہ کیا ہے جسکے لیے تمام مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور کسی بھی حد تک جانے سے گر یز نہیں کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پاکستان کا اسلامی تشخص متاثر کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔