بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا کی ایک اور بھڑک، پاک بھارت مقابلہ رکوانے کیلئے دستی بم حملے کی دھمکی دے ڈالی، ٹیم کو پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،بارڈرز پر بمباری ہورہی ہے ،بم اور کرکٹ ایک ساتھ نہیں ہوسکتے ہم بھی پاکستانی ٹیم پر بال کی بجائے بم پھینکیں گے، شیو سینا کے سربراہ ادے ٹھاکرے

اتوار 13 مارچ 2016 18:50

بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا کی ایک اور بھڑک، پاک بھارت مقابلہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) دھرم شالہ میں پاک بھارت مقابلہ منسوخ کرانے کے بعد شیو سینا اب کولکتہ میں شیڈول پاک بھارت میچ سبوتاڑ کرنے کے لیے سرگر م ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھرم شالا میں پاک بھارت ٹی ٹونٹی مقابلہ منسوخ کرانے کے بعد بھارتی انتہاء پسندو ں کے عزائم آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں اور ہندو انتہاء پسند رہنما اب کولکتہ میں شیڈول مقابلہ رکوانے کے لیے بم پھینکے کی دھمکیاں دینے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ ادے ٹھاکرے نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر چندرا پور میں شیو سینا کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کو پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے کیوں کہ بارڈرز پر بمباری ہورہی ہے ،بم اور کرکٹ ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔ہم بھی پاکستانی ٹیم پر بال کی بجائے بم پھینکیں گے۔ ادے ٹھاکرے کا مزید کہنا تھا کہ وہ دھرم شالا میں پاک بھارت میچ نہ ہونے دینے پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلی کو شاباشی پیش کرتے ہیں اور کولکتہ میں شیڈول مقابلے پر ان کا بھارتی حکومت سے سوال ہے کہ آخر پاکستان سے کھیلنے کی ضرورت کیا ہے۔؟

متعلقہ عنوان :