جرمنی ،تین ریاستوں میں علاقائی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ،انجیلامیرکل کو کڑے امتحان کا سامنا، دائیں بازو کی مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی کی مقبولیت اور عوامی تائید میں اضافہ ہو نے کا امکان

اتوار 13 مارچ 2016 18:58

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) جرمنی میں تین ریاستوں میں علاقائی انتخابات کیلئے اتوار کو ووٹ ڈالے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی تین ریاستوں میں علاقائی انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا۔ ان ریاستوں باڈن ورٹمبرگ، رائن لینڈ پلاٹینیٹ اور سیکسنی انہالٹ میں ووٹ ڈالنے کے اہل شہریوں کی تعداد قریب تیرہ ملین ہے۔

(جاری ہے)

تین علاقائی اسمبلیوں کے لیے ان انتخابات کو وفاقی چانسلر انجیلامیرکل کا امتحان بھی تصور کیا جا رہا ہے۔ میرکل اپنی مہاجرین دوست پالیسیوں کے سبب داخلی سطح پر کافی تنقید کی زد میں رہی ہیں۔ امکان ہے کہ دائیں بازو کی مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی کی مقبولیت اور عوامی تائید میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ رائے عامہ کے حالیہ جائزوں کے مطابق وفاقی مخلوط حکومت میں شامل بڑی جماعتوں سی ڈی یو اور ایس پی ڈی کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :