خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے

اتوار 13 مارچ 2016 19:11

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں کم از کم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13مارچ۔2016ء) خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ہفتہ کو ریڈیو پاکستان کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں ایک کان منہدم ہونے سے7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ کان میں 45 مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ مزدوروں کی تلاش کیلئے کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

تاہم بارش کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔خیبر اور مہمند ایجنسیوں،مردان اور ٹانک کے اضلاع میں مکانوں کی چھتیں منہدم ہونے سے بچوں اور خواتین سمیت9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گوجر خان میں ہفتہ کو بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :