تھر کے کوئلہ سے کول گیس بنا رہے ہیں کو ل ڈیزل بھی بنایا جا سکتا ہے ‘حکومت نے کول منصوبے کیلئے 10ارب روپے فنڈز دینے کی یقین دہانی کروائی مگر صرف3ارب ملے ہیں ‘ حکومت بجلی کی بحران کے حل میں سنجید ہ نہیں ‘کوئلے سے 4روپے فی یونٹ تک سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ‘ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ،معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مندکا انٹر ویو

اتوار 13 مارچ 2016 19:50

تھر کے کوئلہ سے کول گیس بنا رہے ہیں کو ل ڈیزل بھی بنایا جا سکتا ہے ‘حکومت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلہ سے کول گیس بنا ئی جا رہی ہے کو ل ڈیزل بھی بنایا جا سکتا ہے ‘حکومت کول منصوبے کیلئے 10ارب روپے فنڈز دینے کی یقین دہانی کروائی مگر صرف3ارب ملے ہیں اور لگتا ہے حکومت بجلی کی بحران کے حل میں سنجید ہ نہیں ‘کوئلے سے 4روپے فی یونٹ تک سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ‘ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی انکا ایٹم بم بنانے کا دعویٰ بھی درست نہیں وہ تو پوری ٹیم کا کارنامہ ہے ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ تھر کا کوئلہ پاکستان کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں اور اگرحکومت وہاں سنجیدگی کے ساتھ غیر ملکی کمپنیوں کو کام کرنے کیلئے لائے تو زمین کے اندر ہی کوئلے سے بجلی ‘گیس اور ڈیزل کے علاوہ پٹرول کا متبادل بھی تیار کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کا جو پروگرام شروع کیا اس سے اب 10میگاواٹ بجلی بنائی جا رہی ہے کیونکہ ہمیں فنڈز کی بہت زیادہ کمی ہے اور ملازمین کو تنخواہیں دینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 10ارب روپے کے فنڈذ کی یقین دہانی کروائی مگر ابھی تک صرف تین ارب روپے ملے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان سے میری کوئی ذاتی لڑائی نہیں مگر انکے کے کچھ معاملات کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے ۔