عمران خان کا ملتان پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال،جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے،پارٹی کارکنوں کا رقص،بھنگڑے،اونٹ اور بکروں کی قربانی کا صدقہ ،سکیورٹی کے سخت انتظامات،استقبالی جلوس نے ڈیڑھ گھنٹے کا سفر کا 5گھنٹے میں طے کیا،عمران خان ودیگر قائدین کا ہاتھ ہلاکر نعروں کا جواب
اتوار 13 مارچ 2016 19:50
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا ملتان پہنچنے پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا ۔ملتان ائیرپورٹ سے انتخابی حلقہ این اے 153جلالپورپیروالاکے جلسہ گاہ میں بڑے استقبالی جلوس کی شکل میں لے جایا گیا۔پارٹی کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا جبکہ اونٹ اور بکروں کی قربانی کا صدقہ بھی دیا گیا۔
تحریک انصاف کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی بڑے قافلے لیکر جلسہ گاہ پہنچے ۔کارکنان کے شدید رش اور جگہ،جگہ استقبال کی وجہ سے ملتان ائیرپورٹ سے جلسہ گاہ علی مشتاق اسٹڈیم جلالپورپیروالا تک استقبالی جلوس کا ڈیڑھ گھنٹے کا سفر 5گھنٹے میں طے ہوا۔تفصیلات کے مطابق این اے 153جلالپور پیروالا میں انتخابی جلسہ میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پارٹی رہنماؤں جہانگیر ترین اور علیم خان کے ہمراہ ملتان پہنچے جہاں ملتان ائیرپورٹ سے انہیں بڑے استقبالی جلوس کی شکل میں این اے 153جلالپورپیروالا کے جلسہ گاہ لے جایا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.