داعش کے جہادی رطبہ شہر سے پسپا ہوگئے، عراقی جنرل کا دعویٰ

اتوار 13 مارچ 2016 20:04

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13مارچ۔2016ء) عراقی فوج کے جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے جہادی رطبہ شہر سے پسپا ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے صوبہ انبار صوبے کے ایک جنرل نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے اپنے جنگجوں کو عراقی شہر رطبہ سے واپس بلا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ جہادی اب القائم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ رطبہ کے میئر نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کر دی ہے۔ اگر دیگر ذرائع سے بھی اس کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو یہ بہت کم واقع ہونے والے ایسے واقعات میں سے ایک ہو گا، جب داعش کے جنگجو کسی بڑی عسکری مدافعت کے بغیر کسی شہر کو چھوڑ دیں۔ یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اس شدت پسند تنظیم کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :