لبنان میں 3 روز میں 3کویتی پراسرار انداز میں قتل

اتوار 13 مارچ 2016 20:08

کویت سٹی/بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) لبنان میں گذشتہ تین روز کے دوران3 کویتی شہریوں کو پراسرار انداز میں قتل کردیا گیا ۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق بیروت میں متعین کویتی سفیر عبدالعال القناعی کو ہفتے کی رات لبنانی حکام نے دارالحکومت کے شمال مشرق میں واقع قصبے برج حمود میں ایک کویتی کے قتل کے بارے میں بتایا تھا۔

اس سے پہلے جمعرات کو بیروت کے نزدیک واقع ایک ریستوراں کے کمرے سے دو کویتیوں کی لاشیں ملی تھیں۔

(جاری ہے)

یہ ریستوراں ان دونوں مقتول کویتیوں کا ملکیتی تھا۔ان تینوں کویتیوں کوخلیجی عرب ریاستوں کی جانب سے لبنان میں مقیم اپنے اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کیے جانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔سعودی عرب ،کویت ،بحرین اور قطر نے دو ہفتے قتل اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ لبنان کے سفر سے گریز کریں اور وہاں موجود شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ جلد سے جلد لوٹ آئیں۔چھے خلیجی عرب ریاستوں پر مشتمل خلیج تعاون کونسل نے حال ہی میں لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے کر اس پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔اس کے بعد سے حزب اللہ اور خلیجی ریاستوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :