آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ور لڈ کپ وارم اپ میچز، ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 3وکٹوں سے شکست دیدی،ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 162رنز کا ہدف آخری اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، ڈیرن سمی کے 50 رنز، آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3،اندریو تائی نے 2 ،سٹیون سمتھ اور ایڈم ذمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

اتوار 13 مارچ 2016 20:08

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ور لڈ کپ وارم اپ میچز، ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) بھارت میں جاری آئی سی سی ٹی توئنٹی ورلد کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 3وکٹوں سے شکست دیدی ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 162رنز کا ہدف آخری اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن سمی 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کارلوس بریتھ ویٹ 33،آندرے رسل 29 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3،اندریو تائی نے 2 ،سٹیون سمتھ اور ایڈم ذمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن کر کٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین وارم اپ میچ کھیلا گیا،آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن 60،سٹیون سمتھ 36اور فنچ 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے براؤ نے 4، سلیمان بن نے 3اور کارلوس بریتھ ویٹ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 162رنز کا ہدف آخری اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن سمی 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کارلوس بریتھ ویٹ 33،آندرے رسل 29 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3،اندریو تائی نے 2 ،سٹیون سمتھ اور ایڈم ذمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :