پاکستان21مارچ کو مزید86بھارتی ماہی گیروں کو رہاکرے گا،بھارتی محکمہ فشریز کا دعویٰ

اتوار 13 مارچ 2016 22:09

پاکستان21مارچ کو مزید86بھارتی ماہی گیروں کو رہاکرے گا،بھارتی محکمہ ..

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست گجرات کے محکمہ فشریز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان21مارچ کو مزید86بھارتی ماہی گیروں کو رہاکرے گا۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ گجرات فشریز ومل پانڈیا کا کہناہے کہ پاکستان مزید86بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کی جیل سے21مارچ کو رہاکرے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ جن بھارتی ماہی گیروں کو رہاکیا جائے گا انہیں تقریباً ایک سال قبل بحیرہ عرب میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سمندری سرحد سے گرفتارکیا گیا تھا۔

ومل پانڈیا کا کہناتھا کہ21مارچ کو رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر22مارچ کو واہگہ بارڈر پہنچ جائیں گے تاہم انہیں گجرات میں اپنے گھروں تک پہنچنے کے لئے ایک دو دن لگیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے7مارچ کو کراچی کی لانڈی جیل سے87بھارتی ماہی گیروں کا رہاکیا تھا۔

متعلقہ عنوان :