نیب اور رینجرز کو پنجاب میں کیوں کام نہیں کرنے دیا جا رہا؟ ‘شہبازشریف نے حقوق نسواں بل پر علماء سے مشورہ نہیں کیا، ان کے تو اپنے ہاتھوں، پاؤں میں کڑے پڑ سکتے ہیں،مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چودھری الہٰی کی میڈیا سے بات چیت
اتوار 13 مارچ 2016 22:10
لاہور/گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نیب اور رینجرز کو پنجاب میں کیوں کام نہیں کرنے دیا جا رہا؟ جبکہ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے حقوق نسواں بل پر علماء سے مشورہ نہیں کیا، انہیں اتنی جلدی کیا تھی، یہ تو سوچ لیتے کہ اس قانون کے تحت ان کے اپنے دونوں ہاتھوں اور پاؤں میں کڑے پڑ سکتے ہیں۔
وہ گجرات میں چودھری اعجاز احمد کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ حکومت نے مذہبی جماعتوں کی طرف رخ کیا تو ان کا حشر برا ہو گا، حقوق نسواں بل پر دینی جماعتوں کے اعتراضات دور کیے جائیں اور ان کو اعتماد میں لیا جائے، نیب کو ختم کرنے کی بات سرے سے غلط ہے، کسی امتیاز، تعصب، رکاوٹ یا مخالفت کے بغیر نیب کو اپنا کام کرنے دینا چاہئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.