پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ وہ تمام مسائل مل بیٹھ کر بات چیت سے حل کریں،دہشتگرد دونوں ملکوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں،نریندرمودی پاکستان سے دوستی چاہتے ہیں اوراس کا ثبوت انہوں نے25دسمبر کو لاہور آکردیاتھا،پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے پاکستان میں مقدمہ درج ہونے سے لگتا ہے کہ معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں ، پاکستان آکر ایسا لگاجیسے اپنے گھر میں آئے ہیں،پاکستان سے محبت کا پیغام لے کر جارہے ہیں،دونوں ملکوں میں فری ٹریڈ اورویزہ میں نرمی سے محبت بڑھے گی، بی جے پی رہنماؤں کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس تقریب سے خطاب

اتوار 13 مارچ 2016 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ وہ تمام مسائل مل بیٹھ کر بات چیت سے حل کریں،دہشتگرد دونوں ملکوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں،نریندرمودی پاکستان سے دوستی چاہتے ہیں اوراس کا ثبوت انہوں نے25دسمبر کو لاہور آکردیاتھا،پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے پاکستان میں مقدمہ درج ہونے سے لگتا ہے کہ معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں ، پاکستان آکر ایسا لگاجیسے اپنے گھر میں آئے ہیں،پاکستان سے محبت کا پیغام لے کر جارہے ہیں،دونوں ملکوں میں فری ٹریڈ اورویزہ میں نرمی سے محبت بڑھے گی۔

یہ بات اتوار کو بی جے پی کے رہنماؤں جے جولی اور دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ بی جے پی کے خارجہ امور کے رکن وجے مہتہ اورصحافی لبنا آصف بھی موجود تھے۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے عہدیداران جن میں صدر نیشنل پریس کلب اوردیگرنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں انہوں نے بھارتی وفد کی آمد کا خیرمقدم کیا۔

بی جے پی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہمیں یہاں آکر کوئی فرق محسوس نہیں ہوا ایسالگا کہ پاکستان اوربھارت ایک گھر کی طرح ہیں،پاکستان اوربھارت کے درمیان کھیل سے محبت بڑھے گی،نریندرمودی پاکستان سے دوستی چاہتے ہیں اوراس کا ثبوت انہوں نے25دسمبر کو لاہور آکردیاتھا،یہاں آکر پاکستان کے لیڈرز اور عوام نے بہت پیار دیا ۔ دونوں ملکوں کی عوام محبت چاہتی ہے ، انڈیا پاکستان کرکٹ میچ کا جو بھی رزلٹ آئے وہ آپس میں دونوں کو ملائے گا ۔

جو ٹیم بھی دونوں ملکوں کی جیتے گی اس سے ہمیں خوشی ہو گی ۔دونوں ملکوں کے درمیان فری ٹریڈ وقت کی بھی ضرورت ہے اور محبت کے لئے بھی ضروری ہے اسے جلد از جلد شروع کر دینا چاہیئے ۔ دہشتگرد دونوں ملکوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں ۔ ہم کسی ایسے گروپ کا ساتھ نہیں دیتے جو پاکستان کی ٹیم کو انڈیا میں کرکٹ کھیلنے سے روکے ۔انہوں نے کہا کہ ویزہ میں نرمی بہت ضروری ہے اس سے دونوں ملکوں میں دوری ختم ہو گی ۔ پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے پاکستان میں مقدمہ درج ہونے سے لگتا ہے کہ معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں ۔ تمام مسائل مل بیٹھ کر بات چیت سے حل کئے جا سکتے ہیں ۔